جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین میں بتیسویں سپیلٹ بین الاقوامی کانفرس کا انعقاد-

بدھ 9 نومبر 2016 19:21

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین کے زیر اہتمام سوسائٹی آف پاکستان انگلش لینگوچ ٹیچرز اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تعاون سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، جسکا موضوع اکسپنڈنگ ELT ہاریزونز( Expanding ELT Horizons) تھا ۔ کانفرنس کا مقصد پڑھانے اور انگریزی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، اساتذہ اور محقیقین کے درمیان فرق ختم کرنے اور نیٹورکنگ کیلئے پیشہ ور فورم فراہم کرنا ہیں۔

کانفرنس کی سپیکر ایڈرین تینٹ (Adrian Tennat )نے کہا کہ اکیسویں صدی کے اساتذہ کو تدریسی معملات میں ماضی کی نسبت کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔ جبکہ ڈاکٹر سروت رسول نے دو زبانوں پر تحقیق اوراسکا تجزیہ کرنے پر درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر ، جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین، نے ELT کوکو فروغ دینے میںSPELT کے کردار کو سراہا ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین نے ہمیشہ پاکستان میں مثبت تنقیدی اور تحقیقی سوچ کو قومی اور بین الاقوامی فورم کے ذریعے سے فروغ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا جامعہ فاطمہ جناح برائے خواتین نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی اداروں سے روابط قائم کیے جائیں تا کہ اس طرح کی کانفرنسزطواتر سے منعقد ہوتیں رہیں۔ سائمہ افضل نے کہا کہ اساتذہ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے انگریزی زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہSPELT کا انگریزی زبان کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ہے۔ آخر میں انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس اساتذہ کے تدریسی معاملات میں مددگار ثابت ہو گی۔ اس کانفرنس میں30سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس میںپاکستان بھر سے اساتذہ اور طلبا ء نے شرکت کی۔