حکمران اگرعافیہ کے معاملے پر امریکہ سے بات کریں تو مسئلہ کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا، نصرت سحر عباسی

بدھ 9 نومبر 2016 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عافیہ کو ہمت دے اور ہم چاہیں گے کہ ہماری وفاقی حکومت ، وزیراعظم اور صدرمملکت عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے معاملے کو اعلیٰ سطح پر لے جائیںاوروہ جب بھی امریکہ جاتے ہیں وہاں کی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ اس معاملے پر بات کری،وہ بدھ کو پریس کلب پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ ‘‘ میں قوم کی بیٹی عافیہ سے یکجہتی کا اظہارکررہی تھیں، رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے عافیہ موومنٹ کی رضاکار خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں آپ کے اس کاز میں آپ کے ساتھ ہوں۔

اب تو امریکہ میں حکومت بدلنے والی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے حکمران اگرعافیہ کے معاملے پر امریکہ سے بات کریں گے تو مسئلہ کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔عافیہ اس ملک کی بیٹی ہے۔ میری دعا بھی ہے اور حکومت سے اپیل بھی ہے کہ عافیہ کو وطن واپس لائیں۔ حکومت اپنے طور پر چاہے تو کوئی نہ کوئی حل نکال سکتی ہے اور حکومت کو کوشش کرنا چاہئے۔علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے 53 ویں دن بھی عافیہ موومنٹ کی رضاکاروں عذرا امجد،ساجدہ پروین، کلثوم نواز، بسمہ ہارون، ارم حنیف، مہرالنساء ، نوراسلم، نجمہ ابراہیم، فوزیہ ابراہیم، امیر بی بی، تسلیم غلام رسول، عابدہ پروین،عدنان بھٹی، امام حسین ہمدم و دیگرنے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے تلاوت کلام پاک، ذکرواذکار اور دعا?ں کا سلسلہ جاری رکھا۔

متعلقہ عنوان :