بھارت نے 69 برس سے مقبوضہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ پر بھی غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے‘ طاقت کے بل بوتے پر نہتے عوام کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا‘ بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو مقبوضہ خطوں کو آزادی دے کر جارحانہ اقدامات سے اجتناب کرے

جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا بیان

بدھ 9 نومبر 2016 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت نے 69 برس سے مقبوضہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ پر بھی غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ طاقت کے بل بوتے پر نہتے عوام کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو مقبوضہ خطوں کو آزادی دے کر جارحانہ اقدامات سے اجتناب کرے۔

اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے بھی مسلم مقبوضہ خطوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ جوناگڑھی عوام کشمیریوں کے طرز پر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 نومبر ’’یوم سقوطِ جوناگڑھ‘‘ ہم سے یہی تقاضہ کرتا ہے کہ ہم جوناگڑھ پر بھارتی تسلط کے خلاف اٹھ کھڑے ہو۔ بھارت اب بھی پاکستان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ریاست جوناگڑھ بھارت کا حصہ نہیں بلکہ اس کے غاصبانہ قبضہ میں ہے۔ دنیا بھارت کی جانب سے دیے گئے فریب میں آنے کی بجائے اہل جوناگڑھ کی مظلومانہ آواز کو سنے اور پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر جوناگڑھیوں کو بھارتی جبر و تسلط سے کامل آزادی دلائے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو انہیں جوناگڑھی عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دینا ہو گی۔

کشمیر، جوناگڑھ سمیت دیگر مقبوضہ خطوں کی آزادی کے لیے اسی طرز پر جدوجہد کی ضرورت ہے، جس طرح ہم نے آزاد کشمیر حاصل کیا تھا۔ عالمی برادری بھی ظلم کے خلاف حق کا ساتھ دینے کے لیے کسی قسم کا دبا? قبول نہ کرے۔ حکمران جرات کا مظاہرہ کرے، پوری پاکستانی قوم ان کے پشت پر کھڑی ہوگی۔