وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی ‘مسلم لیگ(ن) پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی خدمت کا سفر پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر کی پارٹی کارکنوں سے بات چیت

بدھ 9 نومبر 2016 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی خدمت کا سفر پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی ۔

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، جنرل سیکریٹری محمد اسلم خٹک، رانا صفدر جاوید، صالحین تنولی، معروف قانون دان غلام مصطفی ایڈووکیٹ، اقبال خاکسار، چیئرمین وقار تنولی، رفیق تنولی، پرویز تنولی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن تیاری شروع کردیں آئندہ انتخابات میں سندھ کی صوبائی حکومت ان کے ہاتھوں تشکیل پائے گی؛ سیاسی مک مکا کے ذریعے مشرف کے اقتدار میں حصہ بننے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے سندھ میں نئی سیاسی صف بندیاںپاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ نہیں روک سکیں گی۔

(جاری ہے)

سندھ کے عوام کئی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والی جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کو سندھ کے لئے مناسب ترین سیاسی جماعت کے طور پر دیکھ رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اگلا ہدف سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا اور ان دو صوبوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکمرانی کا آغاز کرنا ہے تاکہ خیبر پختونخوا اور سندھ میں بھی ترقی کا سفر شروع کیا جا سکے علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور پارٹی عہدے داروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہے۔

ہم سب کو مل کر سندھ میں اپنے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کے لئے مکمل معاونت کرنی ہوگی اس کے ساتھ ہی ہمیں پارٹی قیادت کا پیغام سندھ کے ہر شہری تک پہنچانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) حکمران جماعت کے طور پر کامیاب ہو کر سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :