کراچی ‘اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی موثر روک تھام کیلئے ڈی آئی جی سی آئی اے نے انسداد سیل فون کرائم یونٹ قائم کرنے کی حکمت عملی طے کر لی

بدھ 9 نومبر 2016 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) کراچی میں اسٹریٹ کرائم (موبائل فونز چھینے ) کی وارداتوں کی موثر روک تھام کے لیے ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے انسداد سیل فون کرائم یونٹ (ACCU)قائم کرنے کی حکمتِ عملی طے کر لی۔ اینٹی سیل فون کرائم یونٹ (ACCU)کا ہنگامی بنیادوں پر اینٹی کار لفٹنگ سیل (ACLC)آفس واقع آرٹلری میدان تھانے میں دفتر قایم کیا جائے گا۔

اسٹریٹ کرمنلز اور سہولت کار دکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے بھی حکمتِ عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ واضع رہے کہ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے پیشِ نظر موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں کے خلاف بھر پورکاروائی کے لیے خصوصی یونٹ کے قیام کی ہدایت اور ٹاسک سی آئی اے کو دیا تھا۔

(جاری ہے)

مذکورہ یونٹ میں سی آئی اے کے تینوں یونٹس ایس آئی یو، اے وی سی سی اور اے سی ایل سی کے سینئر اور تجربہ کار افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ اینٹی سیل فون کرائم یونٹ (ACCU)ایسے اسٹریٹ کرمنل گروہوں جو موبائل فونز چھیننے اور چوری کی واردات کے بعد ایسے موبائل فون سنگین جرائم اغواؤ برائے تاوان، بینک ڈکیتی، دھشت گردی ، ٹارگیٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کی نہ صرف حوصلہ شکنی کی جائے گی بلکہ بھر پور سر کوبی کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ اسٹریٹ کرمنلز چوری و چھینے جانے والے موبائل فونز کو سہولت کار دکانداروں کے ذریعے تکنیکی بنیادوں پر سوفٹ ویئر کے ذریعے اور ان کے (IMEI)نمبرز تبدیل کر کے دوبارہ قابلِ استعمال بناتے ہیں اور فروخت بھی کرتے ہیں۔ ایسے کرمنلز گروہوں اور سہولت کار دکانداروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ کاروائی کا آغاز بھر پور اورموثر و طاقت ور کریک ڈاؤن کرنے کیلیے پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اور جلد ہی اس پر عمل درآمد کے لیے قائم کیے جانے والے اینٹی سیل فون کرائم یونٹ (ACCU)کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :