قدرتی آفات کے موقع پر حالات سے نمٹنے کیلئے کمشنر کراچی کی زیر صدارت 30سے زائد متعلقہ اداروں کے سربراہان کا اعلی سطحی اجلاس ‘ مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ، اہم فیصلے

بدھ 9 نومبر 2016 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) قدرتی آفات ، سانحات اور بڑے حادثات کے موقع پر چیلنجز سے مقابلہ کرنے اور حالات سے بخوبی نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ایک پیج پر لانے اور ان کے پاس فعال اور غیر فعال مشینری و آلات ، وہیکلز کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کے حوالے سے اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلے کے تناظر میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت آج کمشنر آفس میں اعلی سطحئی اجلاس منعقد ہوا جس میں تیس سے زائد متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندہ افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں تمام اداروں نے باری باری اپنے اپنے اداروں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اسٹاف ، مشینری ، آلات ، وہیکلز اور دیگر صورتحال سے تفصیلاًآگاہ کیا اور مشترکہ ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹا جاسکے ، اجلاس میںپاکستان ایئر فورس ، پاکستان نیوی ،پی آئی اے ، کے پی ٹی ، پورٹ قاسم ، ڈی جی رینجرزکے نمائندے ، سول ایوی ایشن کے نمائندے ، پی ڈی ایم اے ، ایس بی سی اے ، سائیٹ لمیٹڈکراچی ، پاکستان اسٹیل ملز ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، ڈی ایچ اے ، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی رینج کے نمائندے ، میونسپل کمشنر کے ایم سی ، کے ڈی اے ، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز، ڈی جی ٹی ایس ، کے ایم سی ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے ایم سی ، تمام ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنر ز، چیف ایگزیکٹیوآفیسر کے الیکٹرک ، جی ایم سوئی سدرن گیس ، کمانڈنٹ فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول گورنمنٹ آف پاکستان، ڈائریکٹر سول ڈیفنس گورنمنٹ آف سندھ م تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے ایگزیکٹیوآفیسرز،بم ڈسپوزل اسکواڈکے چیف ، چیف فائر آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی ، ایڈیشنل کمشنر کراچی محمد اسلم کھوسو،ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ ناصرف سرکاری ، نیم سرکاری ، کارپوریشنز وغیرہ سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے بلکہ ریسکیو کے حوالے سے کام کرنے والی تمام این جی اوز سے بھی مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے اور تمام ڈیٹا مکمل کرنے کے بعد مرکزی سطح پر کمشنر آفس میں قائم ریسکیو 1299کو فراہم کریگا اسطرح کسی بھی ڈیزاسٹر کی صورت میں1299مرکزی اور فعال کردار اداکرے گا۔

متعلقہ عنوان :