سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ،8اہلکارزخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 18:24

سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ،8اہلکارزخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع

بنوں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ ہواہے،جس کے نتیجہ میں 8سکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے تنوام میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ ہواہے۔دھماکے میں 8افرادزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تاہم ابھی دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر مشتبہ افرادکی نگرانی شروع کردی ہے۔جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :