Live Updates

تحریک انصاف نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میںقرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

بدھ 9 نومبر 2016 19:19

تحریک انصاف نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میںقرآن پاک کی تعلیم لازمی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پہلی جماعت سے میٹرک تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے متعلق تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔

سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں قرآن کی تعلیم شروع کی جائے اور قرآن پاک کا ترجمے کے ساتھ پڑھنے سے والدین کے مسائل بھی دور ہوجائیں گے جبکہ دینی مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کو سرکاری و نجی اسکولوں میں روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آسکے گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے گزارش کرونگا کہ اس قرارداد کو منظور کرائیں اور امید ہے کہ سندھ اسمبلی میں حکومتی اراکین اس قرارداد کو سنجیدگی سے لے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات