پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط رہیں گے ،ْامریکی قونصل جنرل

قومی مفادات حکومت کے آنے اور جانے سے تبدیل نہیں ہوتے ،ْ گریس شیلٹن

بدھ 9 نومبر 2016 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مضبوط رہیں گے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن جیتنے پرکراچی میں امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی قومی مفادات پر منحصر ہے ۔ قومی مفادات حکومت کے آنے اور جانے سے تبدیل نہیں ہوتے، جذبات کبھی بھی پالیسی نہیں بنتے۔گریس شیلٹن نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کوئی بھی ہوہم پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :