اسلام آباد کے علاقے میرہ بیری سے مدرسے کے طالبعلم کی لاش بر آمد

بدھ 9 نومبر 2016 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) اسلام آباد کے علاقے میرہ بیری سے مدرسے کے طالبعلم کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس نے خود کشی قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقے میرہ بیری میں مدرسے کے طالبعلم کی پراسرار موت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مدرسے کے طالبعلم کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی، 11 سال کے طالبعلم کے گلے میں پھنداڈالا ہوا تھا، بچے کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، والد نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کرتے ہوئے لاش خوشاب لے گیا۔ والد میر عالم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی سے دشمنی ہے نہ کسی پر شک ہے۔