سابق صدر پرویز مشرف کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

امید ہے ٹرمپ دنیا میں امن اور استحکام لانے کی کوشش کریں گے ،ْ پاک، بھارت تنارعات کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے ،ْ بیان

بدھ 9 نومبر 2016 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) سابق صدر پرویز مشرف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ دنیا میں امن اور استحکام لانے کی کوشش کریں گے اور پاک، بھارت تنارعات کے حل کیلئے کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ ’’میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں دنیا میں امریکہ کے دیرینہ اور آزمائے ہوئے دوستوں کے ساتھ بالخصوص جنوب ایشیائ میں دوستانہ تعلقات کے نئے باب شروع کرنے میں کامیابی کیلئے نیک تمنا?ں کا اظہار کرتا ہوں۔

‘‘سابق صدر نے کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ وہ دنیا میں امن اور استحکام لانے پر بھرپور توجہ دیں گے پاک، بھارت تنازعات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہمیں دہشت گردی کو کچلنے اور انتہاء پسندی کو ختم کرنے کیلئے باہمی اعتماد کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا ۔‘‘ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ’’امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے۔ افغانستان سے فوجی دستوں کی کمی اثرات سے متعلق ہے وقت سے متعلق نہیں۔‘‘