صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی حیران کن ہے ،ْشیریں رحمن

ڈونلڈ ٹرمپ ہندئووں کے بھرپور حمایتی ہیں ،ْ پاکستان کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے خود کو مستحکم رکھنا ہو گا ،ْانٹرویو

بدھ 9 نومبر 2016 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر سینیٹر شیریں رحمان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی حیران کن ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غیر متوقع ہے جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے کیونکہ کسی کو ان کے جیتنے کی امید نہیں تھی،اب دیکھنا یہ ہے کہ انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف ان کی کہی ہوئی باتیں بطور امریکی صدر ان کے آئندہ کیلئے اپنائے جانیوالے لائحہ عمل کی نئی پالیسی پر کتنا اثرانداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی پالیسی ہی اب عالمی سطح پر تعلقات میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہندئووں کے بھرپور حمایتی ہیں اس صورت میں پاکستان کو خارجہ پالیسی کے حوالے سے خود کو مستحکم رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تبدیلی کی صورتحال کا گہرا جائزہ لینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :