پٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر وزارت خزانہ کو یکم دسمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت

بدھ 9 نومبر 2016 19:15

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی وزارت خزانہ کو یکم دسمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیاکہ پٹرولیم مصنوعات پر پارلیمان کی منظوری کے بغیر اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی آئین کے منافی ہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے وزارت خزانہ کا جواب داخل کرانے کے لئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔