ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان سے متعلق پالیسی میں تبدیل نہیں ہوگی، امریکا

پاکستان اور امریکا تجارتی شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات صرف ایک شعبے تک محدود نہیں،امریکی سفیر

بدھ 9 نومبر 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع کامیابی کے بعد پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکا تجارتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات صرف ایک شعبے تک محدود نہیں، اس لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے پاکستان کیحوالیسے امریکی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئیگی۔

متعلقہ عنوان :