متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس (کل)ہو گا

بدھ 9 نومبر 2016 19:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل (جمعرات ) کو ہو گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان نیو ز پر شائع ہونے والے متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر )عامر رضا کی سربراہی میں آج ہو گااجلاس دن گیارہ بجے پنجاب ہا ئوس گورنر ونگ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن جبکہ ایف آئی اے سے بھی ایک رکن کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلی پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں ۔