الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 4 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی

بدھ 9 نومبر 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 4 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ چاروں ارکان کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سے ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ای سی پی کے جاری اعلامیہ کے مطابق جن چار ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے ان میں ارکان سندھ اسمبلی اویس مظفر اور سیف الدین خالد جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی کے رکن آصف باجوہ اور بلوچستان اسمبلی کے رکن میجر محمد عاصم کرد شامل ہیں۔ …(رانا+ع ع)