آرمی چیف کاکورہیڈکوارٹرزکراچی کا دورہ،سدرن کمانڈ فوجی مشقوں کامعائنہ

آرمی چیف کوپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اورجنگی مشقوں پربریفنگ،کراچی آرپیشن کوتیزکرنے کی ہدایت،کراچی میں امن کے فروغ کیلئے حکومت کی مددکی جائے،شدت پسندی کیخلاف قانون نافذکرنیوالے ادارے تعاون جاری رکھیں۔جنرل راحیل شریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 18:06

آرمی چیف کاکورہیڈکوارٹرزکراچی کا دورہ،سدرن کمانڈ فوجی مشقوں کامعائنہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا،آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کے زیراہتمام ’پرعزم جواب‘کے نام سے جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیااور مشقوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فوجی مشقوں سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرزکراچی کے دورہ کے موقعہ پرسکیورٹی اجلاس کی صدارت بھی کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کورکمانڈرکراچی،ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی ایم آئی ،ڈی جی ایم او نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی مشقوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔جنرل راحیل شریف نے امن وامان کی صورتحال پرانٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کراچی آپریشن کو مزید تیزکرنے کی ہدایت بھی کی۔آرمی چیف نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں قیام امن تک کراچی آپریشن جاری رکھا جائے۔ کراچی میں امن کے فروغ اوراستحکام کیلئے حکومت کی مددکی جائے۔جبکہ شدت پسندی کیخلاف قانون نافذکرنیوالے ادارے تعاون جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ان مشقوں سے پاک فوج کی پیشہ ورانی قابلیت میں اضافہ ہوگا۔