دوسرے روز بھی سراپا احتجاج ہے ہمارے جائز مطالبات حل کریں ہم معذور افراد ادھر ادھر نہیں جاسکتے ، معذور افرادکی حکومت سے ہمدردانہ اپیل

بدھ 9 نومبر 2016 19:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) معذوران بلوچستان کے صوبائی صدر امام بخش بلوچ ، جنرل سیکرٹری عطاء محمد ملاخیل ، مراد بخش بلوچ نثار لا شاری ودیگر معذور ان نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دوسرے دن احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اے جعفر آباد کے خلاف ابھی تک کوئی ااقدامات نہیں کئے گئے اسپیشل افراد کے کوئٹہ اور دوسرے مسائل کو حل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جائے یامحکمائی سطح پر ان کے لئے فوری اقدامات کرکے ان کے مسائل کو فور ی حل کیاجائے تاکہ یہ ایک باعزت زندگی گزار سکتے ۔

(جاری ہے)

ضلعی چیئرمین جعفر آباد عشروز کوتہ ، ایم پی اے جعفر آبا کے نقش و قدم پر چل رہاہے ۔ ہمارا کوئی بھی مسئلہ ہوتو چیئرمین کہتا ہے کہ پہلے ایم پی اے کے پاس جاو اس سے منظوری لیکر آورضلعی چیئرمین عشر و زکواٰة گورنمنٹ کا ملازم ہے یا کوئی ایم پیز کا پھر کیو ہر کام میں ایم پیز کی منظور کو لازم بنایا گیا ہے معذور افراد چلنے پھرنے کی استطاعت نہیں رکھے وہ جگہ جگہ کے چکر نہیں لگا سکتے ہمیں انصاف دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :