اتحاد میٹر وپولٹین کارپوریشن سی بی اے یونین میئر کوئٹہ کارپوریشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 9 نومبر 2016 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) اتحاد میٹر وپولٹین کارپوریشن سی بی اے یونین کے صدر حضرت خان کی قیادت میں بدھ کے روز میئر کوئٹہ کارپوریشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرہ بازی کی گئی حضرت خان نے کہاکہ پرائیویٹ سیکرٹری 2میئر کا یونین عہدیداروں کے ساتھ بد تمیزی کرنا روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ ایک نام نہاد سٹاف ایسو سی ایشن نے پورے دفتر پر قبضہ کیا ہوا ہے جس کے تمام عہدیدارن میٹریونین کارپوریشن اہم عہدوں پر ہیں بھر پور طریقے سے بد عنوانی کا بازار گرم کیا ہوا ہے کروڑوں روپے ہڑپ کر رہے ہیں مگر خوف خدا ان کے دل میں نہیں بلوچستان کے غریب عوام کا پیسہ بے دریغ استعمال کر رہے ہیں ایسو سی ایشن نے میئر میٹر پولٹین کارپوریشن کو یرغمال بنا یاہوا ہے جبک پرائیویٹ ملازمین کی ایک فوج میٹر ویونین میں راج کر رہی ہے حکومت کے نوٹیفکیشن کے تحت پرائیویٹ ملازمین ک 14 ہزار روپے دینا ہے جبکہ میٹرو پولٹین میں ایک انجینئر کو 90ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے جبکہ دیگر مراعات اس کے علاوہ ہے اور کمیشن بھی دے رہے ہیں انجینئر صاحب امریکہ کی سہولتیں لی ہوئی ہے جبکہ ملازمین کی ترقیوں کوکے ٹو پہاڑ بنا دیا ہے ایک اہلکار کو 5گریٹ سے 16گریڈ بغیر کسی پر موشن کمیٹی کے ترقی دی گئی ہے ملازمین کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے ہیں مگر میئر صاحب اپنے حواریوں کو 5گریڈ سی16گریڈ کے لئے کوئی قانونی کارروائی یا پر موشن کمیٹی نہیں یونین وزیر اعلیٰ: بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ، گورنر بلوچستان ، سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ اس بد عنوان آفیسر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے میٹر پولٹین ملازمین کو نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :