ضلعی انتظامیہ فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ نہ لگانے والی فیکٹریوں کو بند ہی رکھے گی‘ڈی سی او لاہور

ایسی فیکٹریاں جو کاربن کا استعمال کریںاور دو ماہ کے اندر اندرفضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ لگانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائیں گی ان کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا محکمہ ماحولیات کھول دے گا‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

بدھ 9 نومبر 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کاربن بطور ایندھن استعمال کرنے والی اور فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ نہ لگانے والی فیکٹریوں کو بند ہی رکھے گی اور ان کو ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے کی ہر گز اجازت نہ دے گی تاہم ایسی فیکٹریاں جو کاربن کا استعمال کریںاور دو ماہ کے اندر اندرفضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ لگانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائیں گی ان کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا محکمہ ماحولیات کھول دے گاجبکہ جن فیکٹریوں کے مالکان کو دو ماہ میںفضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ لگانے کا وقت دیا گیا ہے ان کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ فضائی آلو دگی کو کنٹرول کر نے والے آلہ کے تعمیراتی کام کی رپورٹ ہر ہفتہ ڈی سی او آفس میں ارسال کریں گے اگر تعمیراتی کام نہ ہو رہا ہوا تو اس فیکٹری کو دوبارہ سیل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ڈی سی او آفس میں فیکٹری مالکان سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاجبکہ اس موقع پر ای ڈی او (ایم ایس )اور ڈی او( ماحولیات) بھی موجود تھے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو آلودہ ماحول سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم سب نے ملکر کوشش کرنی ہے تاہم اگر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا جا تاہے تو محکمہ ماحولیات کے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے اس موقع پر ڈی او( ماحولیات )اور ای ڈی او( ایم ایس) کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی فیکٹریاں جن کے مالکان کاربن نہ جلانے اور ایسی فیکٹریاں جن کے مالکان دو ماہ تک سکر بر لگانے کا بیان حلفی دیتے ہیں ان کو کھول دیا جائے گااور جو اس پر عمل نہیں کرتے ان فیکٹریوں کو ہرگز نہ کھولاجائے تاکہ وہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب نہ بنے۔

متعلقہ عنوان :