یوم اقبالؒ ،عام تعطیل بارے تذبذب کی صورتحال کے باعث سرکاری سکولوں میں بھی چھٹی کا سماں

بدھ 9 نومبر 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)یوم اقبال ؒکے سلسلہ میں عام تعطیل بارے تذبذب کی صورتحال کے باعث سرکاری سکولوں میں چھٹی کا سماں رہا تاہم متعدد نجی تعلیمی ادارے مکمل بند رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں میں حکومت کی طرف سے آٹھ سال بعدیوم اقبالؒ کے موقع پر دوبارہ عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی خبریںگردش کرتی رہیں تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے رات کے وقت اس سلسلہ میں تردید کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ یوم اقبالؒ پر عام تعطیل نہیں ہے ۔

تذبذب کی صورتحال کے باعث گزشتہ روز سرکار ی تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جس کے باعث چھٹی کا سماں رہا۔ جبکہ متعدد نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے یوم اقبالؒ پر پیشگی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔