پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ملتان کے بعد لاہور کا دورہ کرینگے

بدھ 9 نومبر 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان کے بعد لاہور کے دورے پر آئیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی نے بتایا کہ بلاول بھٹو 15اور16نومبر کو ملتان پہنچیں گے جہاں وہ پارٹی امور نمٹانے کے بعد لاہور کے دورے پر آئیں گے جس کیلئے شیڈول مرتب کیا جارہا ہے ۔