وزیراعلیٰ شہباز شریف کی علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعا

بدھ 9 نومبر 2016 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم اقبال ؒ کے موقع پرشاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اورمزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مزار اقبالؒ پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان،کمشنر لاہورڈویژن،ڈی سی او لاہور اوراعلی حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :