صدر مملکت کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

امید ہے ٹرمپ دنیا میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے ،ان کے دور صدارت میں پاک امریکہ تعلقات وسعت اختیار کرینگے،ممنون حسین

بدھ 9 نومبر 2016 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمنپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ان کے دورِ صدارت میں پاک امریکہ تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔