فکر اقبال کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش کیا جائے، اسلام کی حقیقی روح کو جاننے کیلئے نوجوان علامہ اقبال کا مطالعہ کریں

وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا یوم اقبال پر پیغام

بدھ 9 نومبر 2016 19:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فکر اقبال کی روشنی میں مسائل کا حل تلاش کیا جائے، اسلام کی حقیقی روح کو جاننے کیلئے نوجوان علامہ اقبال کا مطالعہ کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یوم اقبال پر اپنے پیغام میں انہوں نے مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال امت مسلمہ کے اتحاد اور وقار کی علامت بن چکے ہیں۔

اقبال کی تعلیمات کے ذریعے انتہا پسندی اور شدت پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ کے پیغام کی سچائی مکان اور زبان کی قید سے آزاد ہے۔ اقبال نے دعوئوں کی بجائے عملی نمونہ پیش کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی منزل کی جانب لیجا رہے ہیں۔