پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، ملک کے بارے میں منفی تاثر کو زائل کرنے کیلئے غیر ملکی میڈیا سے رابطہ رکھا جائے،

وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا اجلاس سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 19:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان معاشی سرگرمیوں کیلئے بہتر ملک ہے، ملک کے بارے میں منفی تاثر کو زائل کرنے کیلئے غیر ملکی میڈیا سے رابطہ رکھا جائے، رائے عامہ ہموار کرنے میں میڈیا کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کے ساتھ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :