صدر مملکت ممنون حسین کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

بدھ 9 نومبر 2016 19:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے اور ان کے دور صدارت میں پاک امریکا تعلقات مزید وسعت اختیار کرینگے۔