وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرک کے علاقے نری پنوس کو گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی
بدھ 9 نومبر 2016 18:56
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ علاقے میں گیس کی فراہمی انتہائی ضروری ہے کیونکہ صوبے کے یہ علاقے ملک کے دیگر حصوں کیلئے گیس پیدا کرتے ہیں مگر خود گیس کی سہولت سے محروم ہیں اسلئے صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ ان علاقوں کو گیس کی سہولت سے آراستہ کیا جائے اور اس ضمن میں انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے بھی رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس علاقے کے عوام کا حق اور دیرینہ مطالبہ تھا جسے حل کرنے سے علاقہ عوام کی مایوسیوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو سکے گا اور وہ قدرتی گیس کے فوائد سے مستفید ہوں گے۔ اس دوران رکن صوبائی اسمبلی گل صاحب خان نے یقین دلایا کہ اس این جی پی ایل کو علاقے میں گیس پائپ لائن بچھانے میں عوام کی طرف سے مکمل حمایت ملے گی اورپائپ لائن بچھانے کیلئے درکار اراضی کے سلسلے میں عوام کی طرف سے کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آئے گی۔ ملاقات میں عوامی کمیٹی کے مشران نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نری پنوس کرک کو گیس فراہمی کی منظوری اور جلد از جلد سپلائی لائن بچھانے پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی پر علاقہ کے عوام، صوبائی حکومت اور ایس این جی پی ایل کے مشکور ہیں اور اس سے علاقے میں نہ صرف گیس کی سہولت میسر آئے گی بلکہ ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.