فیصل آباد ،ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر مسافر بس لوٹ لی ، مزاحمت کرنے پر سیکورٹی گارڈ زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 18:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر مسافر بس لوٹ لی ، مزاحمت کرنے پر سیکورٹی گارڈ کو گولی مار کر زخمی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے فیصل آباد آنیوالی بس کو پنواں کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر مسافروں کو یر غمال بنا کر نقدی ، موبائل اور طلائی زیورات چھین لئے مزاحمت کر نے پر سیکورٹی گارڈ سر فراز احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اس سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے ، متاثرہ نو جوان کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتا ل منتقل کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :