لاہور ،تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 4کلو چرس برآمد

بدھ 9 نومبر 2016 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) تھانہ نولکھا پولیس نے کے پی کے سے لاہور آنے والی ایک وین کی تلاشی کے دوران وین میں سوار ظہیر نامی مسافر کے سامان سے 4کلو چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزم ظہیر یہ چرس ہری پور سے لاہور فروخت کرنے کے لئے لایا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :