Live Updates

وزیراعظم نواز شریف کے لوڈشیڈنگ میں آدھی کمی کے اعلان کو مضحکہ خیز ہے انجینئر یاسر گیلانی

گرمی کا موسم جا رہا ہے، ائر کنڈیشنز بند ہو چکے ہیں، بجلی کے پنکھے بھی کہیں چل رہے ہیں اور کہیں بند ہیں،اِس لئے بجلی کی کھپت اور طلب کم ہو گئی ہے اور وزیر اعظم اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف

بدھ 9 نومبر 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے وزیراعظم نواز شریف کے لوڈشیڈنگ میں آدھی کمی کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمی کا موسم جا رہا ہے، ائر کنڈیشنز بند ہو چکے ہیں، بجلی کے پنکھے بھی کہیں چل رہے ہیں اور کہیں بند ہیں،اِس لئے بجلی کی کھپت اور طلب کم ہو گئی ہے اور وزیر اعظم اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مٴْلک میں ضرورت کے مطابق بجلی موجود ہے، لوڈشیڈنگ صرف اس وجہ سے کرنا پڑتی ہے کہ بڑے بڑے صارفین نے وسیع پیمانے پر بجلی چوری کے نیٹ ورک بنا رکھے ہیں، جن میں کمپنیوں کا عملہ بھی ملوث ہے۔ ان تمام شکایات پر توجہ دے کر لوڈشیڈنگ سے مستقل نجات حاصل کی جا سکتی ہے لیکن اس طرف حکومت کی توجہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ملک کو دعوئوں اور وعدوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات