جنرل راحیل شریف کے نام سے کتاب ،وفائے پاکستان ،شائع ہو گئی

بدھ 9 نومبر 2016 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ممتاز ادیبہ اور شاعرہ صائمہ محمد علی کی نئی کتاب سپہ سالار وطن جنرل راحیل شریف کے نام سے حاجی محمدلطیف کھوکھر وفا ئے پاکستان پبلشر کے نام سے خوبصورت کتاب شائع ہوگئی ہے کتاب پر عبدالصد مظفر، محمد ندیم ،میجر (ر) دل محمد کے تاثرات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کتاب میں افواج پاکستان شہدا پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔1965اور 1971کا معرکہ ضرب عضب دہشت گردی کا خاتمہ جیسے سنہرہ کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر لائبریری کی بنیادی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :