تمبو، آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق دو افراد زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 18:37

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے پولیس نے کا رروائی کر تے ہوئے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے سی این جی اسٹیشن قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نمبر ttc654نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث 3افراد رب نوزابشیراحمد،اور محمدرفیق اشدید زخمی ہوگئے آئل ٹینکر ڈرائیور سمیت موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو سیول ہسپتال پہنچایا جہاں طبعی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ریفر کیا گیا جہاں راستے میں زخمی محمد رفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکابندی کردی اور نصیرآباد اور جعفرآباد کی سرحدکے قریب آئل ٹینکر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کبیر خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :