کسٹمز جرمانہ کیس ،ماڈل ایان علی کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی

بدھ 9 نومبر 2016 18:37

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) کسٹمز جرمانہ کیس میں ماڈل ایان علی کے وکیل کی عدالت میں عدم حاضری پر سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی پر کسٹمز جرمانہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی کی جانب سے ان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ جس کی وجہ سے کیس کی سماعت 2ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ لطیف کھوسہ نے عدالت کو درخواست دی کہ وہ سپریم کو رٹ میں کسی دوسرے کیس کی وجہ سے مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی نے کسٹمز حکام کی جانب سے عائد جرمانے کو اسلام آباد ہائیکور ت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ (مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :