وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

امریکہ کے ساتھ گہرے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،نواز شریف

بدھ 9 نومبر 2016 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ڈونلڈٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نئی امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔ امریکہ کے ساتھ گہرے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں میاں نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری خطے میں پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے اور پاکستان نئی امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے اور ہم امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔

دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری خطے کی سلامتی کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات آزادی جمہوریت باہمی اعتماد ، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستان اور امریکہ تذویراتی شراکت دار ہیں اور وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی انتخاب میں ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی نو منتخب صدر کی قیادت پر امریکی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے اور ٹرمپ کی کامیابی امریکی عوام کے جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین کا منظر ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :