این ٹی ایس پاس کرنیوالوں کی ایجوکیشن اسامیوں پر تعنیانی نہ کرنا افسوسناک ہے ،عبد الرحیم محمد حسنی

بدھ 9 نومبر 2016 18:23

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی مجلس عمومی کے رکن مولا نا عبد الرحیم محمد حسنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چاغی تحصیل کے چار۔

(جاری ہے)

امیدواروں نے ایجوکیشن کے اسامیوں پر این ٹی ایس پاس کیا تھا مگر تا حال تقرری نہ ہونا افسو س کی بات ہے اس حوالے سے تمام اعلیٰ حکام کو بتا دیا مگر تاحال انکی تقرری نا ہوسکی اس حوالے سے تمام ضلع کے معتبرین اور سابق کمشنر قمر دشتی کو بھی آگاہ کر دیا تھا مگر تاحال کچھ نہیں ہوسکا انہوں نے کہا چار چاغی کے امیدوار ایجوکیشن میں این ٹی ایس کے اچھے نمبروں پر پاس کیا مگر تاحال انکی تقرری نہیں ہوسکا انہوں نے کہا گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن اور ضلع کے نمائندہ بھی اس حوالے سے کسی فورم پر احتجاج نہیں کیا کیو نکہ یہ ہمارے بچے ہیں انکا حق بنتا ہے ان چار امیدواروں نے این ٹی ایس پاس کیا انکا تقرری تا حال نہ ہوسکی ۔

میرٹ کے ذریعے آنے والے والے چار امیدواروں کے فوری طور پر تقرری کیا جائے ۔ -16/--