لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا گریٹر اقبال پارک کا دورہ

بدھ 9 نومبر 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا انہوںنے یہ دورہ مزار اقبال پر حاضری دینے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے گریٹر اقبال پارک میں جاری تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل، ڈی سی او لاہور محمد عثمان بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی طور پر سوفٹ بلندی پر قومی پرچم لہرانے کے جاری کام کو سراہا۔ وزیراعلیٰ کوبتایا گیا کہ اس بلندی پر لہرائے جانے والے قومی پرچم کو عوام چاروں اطراف سے دیکھ سکے گی۔(قیوم زاہد)