ٹی پی ایل ٹریکر اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان ملک میں ڈیجیٹل نقشوں کے فروغ کادوسرامعاہدہ

ْموبائل فون کے ذریعے نیو ی گیشن کو آسان بناکریہ نقشے لوگوں کے لیے سفر کوآسان بنا دیں گے

بدھ 9 نومبر 2016 18:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ٹی پی ایل ٹریکر اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ادارے پاکستان کے ڈیجیٹل نقشوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ ٹی پی ایل ٹریکر پاکستان میں ٹریکنگ کے سولوشنز فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جب کہ ٹیلی نار کا شمار پاکستان کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان ہونے والے اس دوسرے معاہدے کے اہم نکات درج ذیل ہیں، یاد رہے کہ دونوں کمپنیوں نے سال کے شروع میں پہلا معاہدہ کیا تھا۔ دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے کے لیے پروموشن پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے جس کے مطابق ٹیلی نار ڈیجیٹل چینل پر TPL Mapsکی پروموشن کرے گا جبکہ اس پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل پروڈکٹس کے سربراہ نعمان پرویز قریشی نے کہا،’’ پاکستان کے معروف ڈیجیٹل سروسز فراہم کنندہ کی حیثیت سے ٹیلی نار پاکستان نے ہمیشہ نئے آئیڈیاز اور پروڈکٹس کا خیرمقدم کیا ہے اور جدید پیشکش کے ذریعے کسٹمرز کی زندگی کو باسہولت بنایا ہے۔

(جاری ہے)

Maps ڈیجیٹل کی دنیا کا لازمی حصہ ہیں اور ہمMapsکے شعبہ میں ایک رہنما کی حیثیت سے اس سنگ میل کو عبور کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ڈیجیٹل پاکستان کے لئے ہمارے منصوبے صحیح سمت میں ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ Mapsنیوی گیشن کو آسان بناکر ہمارے کسٹمرز کے طرز زندگی میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘۔

متعلقہ عنوان :