پرویز مشرف سے تعلق ظاہر کرکے فراڈ کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ در ج نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

بدھ 9 نومبر 2016 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) سابق صدر پرویز مشرف سے تعلق ظاہر کرکے فراڈ کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ در ج نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے 12نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف سے تعلق ظاہر کر کے فراڈ کرنے والے ملزم کیخلاف عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف اسلام آبادکی مقامی عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرکے ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین نے توہین عدالت کی،جس پر ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے ڈی جی ایف آئی اے سے بارہ نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ ملزم خالد محمود نے خود کو سابق صدر پرویز مشرف کا دوست ظاہر کیا اورملزم نے پلاٹ خریدنے اور امریکہ بھجوانے کا جھانسہ دیکر فراڈ کیاجبکہ ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے غیراخلاقی رویہ اپنایا گیا، ایف آئی اے حکام ملزم کیخلاف شواہد لینے سے بھی گریزاں ہے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو طلب کرلیاہے۔

درخواست پی ایچ ڈی اسکالر عمرانہ بابر کی جانب سے دائر کی گئی۔( حسن رضاہاشمی) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :