مانسہرہ سے دہشتگرد گرفتا ر ، بارود برآمد

بدھ 9 نومبر 2016 18:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگرد کو مانسہرہ سے گرفتار کر کے بارود برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی ہزارہ ریجن نے بدھ کے روز ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنطیم داعش سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو مانسہرہ کے علاقے صادق آباد سے گرفتار جبکہ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارود بھی برآمد کر لیا محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نسیم اختر کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے ۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ امام بارگاہ کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاہم بروقت کارروائی کر کے دہشتگرد کو گرفتار اور بارودی مواد کو برآمد کر لیا گیا ۔ (جاوید)