ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے ہماری پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، گریس سیلڈن

بدھ 9 نومبر 2016 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان کے لئے امریکی قونصل جنرل گریس سیلڈن نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی قومی مفادات سے جڑی ہوئی ہے ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے ہماری پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گریس شیلڈن نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو قوم نے منتخب کیا ہے اور اب وہ پوری امریکی قوم کے صدر ہیں ۔ ہماری خارجہ پالیسی ہمارے قومی مفادات پر منحصر ہے اس لئے پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :