کراچی ، ماڑی پور میں پولیس پر حملہ ایس ایچ او و کانسٹیبل شدید زخمی

مقابلے میںگینگ وار کارندے سے 2سگے بھائی مارے گئے

بدھ 9 نومبر 2016 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے ماڑی پورمشرف کالونی میںگینگ وار کے ملزمان کاپولیس پرحملہ ایس ایچ اوکلاکوٹ اورپولیس کانسٹیبل شدیدزخمی مقابلے میںگینگ وار کارندے سے 2سگے بھائی مارے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکلاکوٹ محمدایازکوایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ماڑی پورکے علاقے مشرف کالونی میںگینگ وارکے مسلح افرادموجودہیں جس پرایس ایچ اوکلاکوٹ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ماڑی پورکے علاقے مشرف کالونی 500کوارٹرپہنچے تو،وہاںموجودملزمان نے پولیس پراندھادھندفائرنگ کردی جس کے باعث ایس ایچ اوکلاکوٹ محمدایازکو3گولیاںلگیںوہ شدیدزخمی ہوگئے جبکہ کانسٹیبل انورکالیابھی زخمی ہوگیا پولیس کی جوابی کارروائی میںگینگ وارکارندے سگے بھائی غلام اکبرگلابواورشہبازعرف شبومارے گئے،ملزمان سنگین وارداتوںمیںمطلوب تھے پولیس نے یہ کارروائی بدھ کی صبح کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ اوکلاکوٹ کولیاقت نیشنل اسپتال پہنچایاگیاجس کے بعداس کومزیدطبی امدادکے لیے آغاخان اسپتال منتقل کردیاگیا،جہاںان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،جبکہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی نعشیںسول اسپتال کراچی منتقل کردی گئیں۔

۔

متعلقہ عنوان :