ڈونلڈٖ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں جیت غیر متوقع ہے، حسن عسکری

بدھ 9 نومبر 2016 18:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) نامور تجزیہ نگار حسن عسکری نے کہا ڈونلڈٖ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں جیت غیر متوقع ہے اب پاکستان کی نظر ان کے آئندہ کی پالیسی پر جمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت اس بات پر نظریں جمائے بیٹھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں سے متعلق منفی خیالات ان کے آئندہ کے لائحہ عمل کی پالیسی پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہو گی کہ امریکی عوام اور دیگر عوامی محکمہ جات کا ان کی آئندہ کی پالیسیوں پر ردعمل کیا ہو گا۔ڈونلڈ کی آئندہ چھ ماہ میں پوزیشن اور بھی واضع ہو جائے گی جب وہ اپنی ٹیم تشکیل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :