پنجاب بھر میں622ٹریفک حادثات،2ا فراد جاں بحق،685زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 18:01

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پنجاب بھر میں622ٹریفک حادثات میں2ا فراد جاں بحق جبکہ685زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب181افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران02افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 323 ڈرائیور20کم عمرڈرائیور،270مسافراور92پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ110ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت111متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد63حادثات میں76متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان30 حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل685متاثرین میں542مرد اور143خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں87افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور424افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 174 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں463موٹر سائیکلز،93آٹو رکشے،68 موٹر کاریں42مسافربسیں،21ٹرک اور73 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :