انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،رانا بابرحسین

بدھ 9 نومبر 2016 18:01

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوریہی وجہ ہے کہ پنجاب میں اداروں اور محکموں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہاہے جس سے صوبے میں ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی بروقت اور بہترین انداز میں فراہمی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن عامہ، پولیس اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے جبکہ سمارٹ فونز کے ذریعے سرکاری امور کی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ کے ساتھ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور قیام امن کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، اسی طرح پنجاب میں جدید نالج پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور نالج پارک کے منصوبے کی تکمیل سے تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا، انہوںنے کہا کہ لینڈ ریکارمینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے اراضی اورفرد ملکیت کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیاگیا ہے جس سے عوام کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول آسان بنادیاگیاہے اورجدید ٹیکنالوجی کی بدولت کرپشن،دھوکہ دہی وجعلسازی کا خاتمہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :