ْپنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد

بدھ 9 نومبر 2016 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)وائس پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پریوم اقبال کی مناسبت سے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میںشاعر ِ مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینارز، کوئز و تقریری مقابلے ، پینٹنگز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی ، شعبہ فزکس ، انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری ، کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز، پاکستان سٹڈی سنٹر، ہیلی کالج آف کامرس، ادارہ تعلیم و تحقیق شعبہ ابتدائی تعلیم اور شعبہ تاریخ میں طلبائو طالبات کو علامہ محمد اقبال کی شاعری و افکار سے آگہی دینے کیلئے سیمینارز، کوئز و تقریری مقابلے اور پینٹنگز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبائو طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور علامہ اقبال سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا۔