پنجاب یونیورسٹی کے وفد کی علامہ اقبال کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

بدھ 9 نومبر 2016 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمجاہد کامران کی زیر قیادت پنجاب یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی عہدیداران اور ملازمین پر مشتمل وفد نے مزار اقبال پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میںڈاکٹر مجاہد کامران انہوں نے کہا ہے کہ اگر اقبال نہ ہوتے تو برصغیر کے مسلمانوں کے پاس وہ ایٹمی طاقت نہ ہوتی جو پاکستان کی صورت میں ظاہر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام پر اقبال کے کلام کے گہرے اثرات پر اہم اہل پاکستان بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں۔