ْمیرپور خاص ،سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرناقص سلنڈر والی مسافر گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی جاری

بدھ 9 نومبر 2016 17:55

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پرمسافر ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کارروائی جاری ۔ درجنوں CNGسلنڈر قبضے میں لے لئے گئے۔اطلاعات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیوکو چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں ڈی ایس پی خالدٹیگر، پیراللہ رکھیو، RTAسید شیراز علی شاہ، ٹریفک سارجنٹ عبدالحفیظ آرائیں پر مشتمل ٹیم جو کہ میرپورخاص سے مختلف روٹ پر چلنے والی مسافرگاڑیوں میں لگے CNG سلنڈروں کو نکل کر ضبط کررہے ہیں۔

اور مسافروں سے لیا گیا اضافی کرایہ بھی واپس کررہے ہیں۔گذشتہ روز میرپورخاص ٹول پلازہ ، سانگھڑ،عمرکوٹ اور نواکوٹ روٹ پر کاروائی کرتے ہوئے دو درجن سے زائد CNG سلنڈر وں کو گاڑیوں سے نکل کر ضبط کئے اور تقریبا 20ہزار روپے مسافر وں کو واپس کرائے ۔شہریوںنے ایسی کاروائیوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقل جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :