سانگھڑ،22ہزار ایکٹر پر مشتمل جنگلات پر محکمے کے عملے نے بااثر وڈیروں کو قابض کروادیا

بدھ 9 نومبر 2016 17:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں محکمہ جنگلات کے لئے 22ہزار ایکٹر زرعی زمین مختص کی گئی تھی جس پر کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف اقسام کے درخت بھی لگائے گئے تھے تاکہ حکومت سندھ کوم مالی فائدہ بھی ہو اور ماحولات سے بھی بچاجاسکے مگر محکمہ جنگلات کے راشی افسران نے مقامی وڈیروں کو جنگلات کی22ہزار ایکٹر پر مشتمل جنگلات چند کروڑوں کی خاطر گفٹ کردی جن میں فنکشنل لیگ اور پی پی کے بااثر وڈیرے بھی شامل ہیں جنہوں نے جنگل کے درخت کاٹ کر اربوں روپے کمائے اور گزشتہ 30سالوں سے مختلف اقسام کی فصلیں لگاکر اربوں روپے کمائے اور ہر فصل پر محکمہ جنگلات کے راشی افسران اور محکمہ ریونیو کے عملے کو بھی راضی رکھا سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کہ فوری طور پر جنگلات کی زمین کو بااثر وڈیروں سے بازیاب کرواکر دوبارہ یہاں جنگلات لگائے جائیں سندھ ہائی کورٹ کے حکمکے بعد ڈی سی عمر فاروق بلو نے کئی بار محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جنگلات کی زمینوں کو خالی کروایا جائے مگر ہر بار افسران نے بے بسی کا مظاہرہ کیا ان کا کہنا ہے کہ ان جنگلات پر منتخب و سابقہ ممبران صوبائی اسمبلی و قومی اسمبلی کے ممبران کے علاوہ سرکاری و بااثر وڈیرے قابض ہیں جن سے زمین خالی کروانا ان کے بس میں نہیں ہے دوسری جانب ڈی سی سانگھڑ عمر فاروق بلو بھی ایک درجن بار بھاری پولیس کے ہمراہ ان جنگلات کو خالی کروانے کی کوشش کر چکے ہیں پوری قوت لگانے کے باوجود بھی بامشکل 22ایکٹر سے زائد زمین خالی نہ کرواسکے ہیں کیونکہ پولیس بھی مقامی ہونے کی وجہ سے مقامی وڈیروں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے ۔