علامہ اقبال ؒ کی شخصیت پوری ملت اسلامیہ کیلئے قابل فخر ہے ‘ڈاکٹر راغب نعیمی

مصورپاکستان کے افکار و نظریات پر عمل پیر ا ہوکرہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کیاجاسکتاہے‘ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ

بدھ 9 نومبر 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) معروف دینی اسکالروناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علامہ اقبال ؒ کی شخصیت پوری ملت اسلامیہ کیلئے قابل فخر ہے ۔مصورپاکستان کے افکار و نظریات پر عمل پیر ا ہوکرہی ملک کو ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کیاجاسکتاہے۔۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزعلامہ اقبال کی139ویں یوم ولادت کے حوالے سے جامعہ نعیمیہ میں طلباء کی تربیتی وفکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی شاعری میں بیداری، خودی اور عشق رسولؐ کا پیغام ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی۔علامہ اقبال کا فلسفہ خودی قوموں کے فکری و سماجی عروج کا ضامن ہے، یہی وجہ ہے کہ کلام اقبال دنیا کے ہر خطے میں پڑھا جاتا ہے اور مسلمانان عالم اسے بڑی عقیدت کے ساتھ زیر مطالعہ رکھتے ہیںاور ان کے فلسفے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںؒ نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا۔۔ بلامبالغہ علامہ محمداقبالؒ دنیا میں ایک عظیم مفکر اور فلسفی مانے جاتے ہیںان کے افکارآج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ زندگی بھرنوجوانوں کوترقی کے حصول کیلئے مٹی سے محبت کا درس دیتے رہے، علامہ اقبالؒ جیسی شخصیات صدیوں بعدپیداہوتی ہیں انکاکلام قیامت تک ہماری آئندہ نسلوں کی بھی رہنمائی کرتارہیگا۔

آپؒ نے اپنی شاعری کے زریعے امت مسلمہ کے بے جان جسم میں نئی روح پھونک دی وہ بیسویں صدی کے عظیم مفکر، شاعر اورصاحب بصیرت سیاستدان تھے ، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ علامہ محمداقبالؒکاپیٖغام سمجھتے ہوئے پاکستان کی تکمیل کیلئے سیاسی جماعتیں تمام اختلافات بھلاکرمتحد ہوجائیں تاکہ دشمن کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھاکردیکھنے کی جرات نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :